پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے بڑا بھائی ہونے کے ناطے پنجاب خلوص نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے، پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اللہ کا شکر جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کام کا آغاز کردیا ہے، جناح کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہوگا، لاہور کی آبادی کے لحاظ سے پی آئی سی کی گنجائش تیزی سے کم ہو رہی تھی، وزیراعلی پنجاب نے عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جناح کارڈیالوجی اسپتال قائم کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بہت جلد نواز شریف کینسر اسپتال کا بھی افتتاح کرنے جا رہی ہیں، نواز شریف کینسر اسپتال ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ہوگا، کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ملک بھر سے آئے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے، پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں، پنجاب بڑا بھائی ہے، اور خلوص نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔

Top News

Türkiye-Israel tensions deepen over Syria, Netanyahu Interpol request

Beijing (CGTN): The Israel Defense Forces (IDF) said on...

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories