تین ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے باآسانی شکست دے دی

لاہور: پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 25.3 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا، اوپننگ بیٹر فخر زمان بلے کے باہری کنارے سے گیند لگنے کے باعث گیند ہوا میں اٹھی اور وہ 5 رنز کے ساتھ کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد معاذ صداقت 8 رنز بنا کر فرنینڈو کی اندر آتی گیند کو روک نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ٹیم کو تیسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 5 رنز بنا چکے تھے، ان کے بعد سلمان علی آغا 9 رنز اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر چلتے بنے۔انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاداب خان اس مرتبہ ناکام ہوگئے اور صرف 2 رنز بنا سکے اور  یوں پاکستان کے 64 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

عرفات منہاس 91 کے مجموعی اسکور پر صرف 10 بنا کر پویلین لوٹے جب کہ حسن نواز 17 رنز سکے، حارث رؤف نے ایک رن کا اضافہ کیا، شاہین آفریدی نے 15 رنز کیے جب کہ نسیم شاہ نے 2 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشن مدوشنکا نے34 رنزکےعوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے 111 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹ پر باآسانی حاصل کرلیا۔ سری لنکا کےکمندو مینڈس 62 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

تین ملکی سیریز کا آخری لیگ میچ جمعرات کو سری لنکا اور انگلینڈ کےدرمیان ہوگا جب کہ فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتےکو کھیلا جائےگا۔

Top News

Iran prepares for possible renewed conflict as Mideast tensions continue

Beijing (CGTN): In an interview published on Thursday, Iran's...

Russia and Ukraine agree to resume peace talks next month amid ongoing strikes

Beijing (CGTN): Russian President Vladimir Putin has agreed to...

Qatar says US-Iran talks continue as Tehran prepares for potential ‘fourth war’

Beijing (CGTN): Diplomatic contacts and exchanges of messages between...

شی جن پھنگ کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل...

EU summit ends with mounting bills and unresolved divisions

Beijing (CGTN): The two-day European Union (EU) summit concluded...

Local News

Related Articles

Popular Categories