پی سی بی نے صائم ایوب کی درخواست پر انہیں اسکواڈ سے ریلیز کردیا، صاحبزادہ فرحان طلب

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی درخواست پر انہیں اسکواڈ سے ریلیز کردیا جس کے بعد صاحبزادہ فرحان کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ پر کام کرنے کے لیے ریلیز کرنے کا کہا تھا جس پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی طور پر صائم ایوب کی درخواست کو منظور کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے صائم ایوب کے فیصلے کو سراہا گیا ہے۔

پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے اور اب صاحبزادہ فرحان جلد اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نیپال پریمئیر لیگ کے لیے کھٹمنڈو میں ہیں اور انہیں نیشنل ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ مسلسل تین فتوحات کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان ٹیم تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں منگل، 27 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Top News

Iran prepares for possible renewed conflict as Mideast tensions continue

Beijing (CGTN): In an interview published on Thursday, Iran's...

Russia and Ukraine agree to resume peace talks next month amid ongoing strikes

Beijing (CGTN): Russian President Vladimir Putin has agreed to...

Qatar says US-Iran talks continue as Tehran prepares for potential ‘fourth war’

Beijing (CGTN): Diplomatic contacts and exchanges of messages between...

شی جن پھنگ کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل...

EU summit ends with mounting bills and unresolved divisions

Beijing (CGTN): The two-day European Union (EU) summit concluded...

Local News

Related Articles

Popular Categories