مشرق وسطیٰ کے سلامتی امور کا کنٹرول مشرق وسطیٰ کے ممالک کے پاس ہونا چاہیے، چین

اقوام متحدہ (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سن لے نے سلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے امور کا کنٹرول خود مشرق وسطیٰ کے ممالک کے پاس ہونا چاہیے۔

سن لے نے کہا کہ چین عرب لیگ کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے میں سلامتی کونسل اور علاقائی سلامتی کے امور میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے میں عرب لیگ کی حمایت کرتا ہے اور ساتھ ہی علاقائی مسائل کو علاقائی ذرائع سے حل کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ سیکورٹی ڈھانچے میں خامیاں ہیں اور اس میں اصلاح اور بہتری کی ضرورت ہے۔

سن لے نے کہا کہ چین مشترکہ، جامع ،تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے تصور کو برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں ایک نئے سیکورٹی ڈھانچے کی تشکیل میں علاقائی ممالک کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ، مشرق وسطیٰ کے عوام کا ہے اور اس کے سیکورٹی امور کا کنٹرول خود مشرق وسطیٰ کے ممالک کے پاس ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ چین امن و سلامتی پر بات چیت کو بہتر بنانے، علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل نو اور اپنے مستقبل اور تقدیر کو مضبوطی سے سنبھالنے میں علاقائی ممالک کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کا مرکز ہے۔ عالمی برادری کو ”دو ریاستی حل“ کو نافذ کرنے اور جلد از جلد ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے لئے ناقابل واپسی اقدام کرنا چاہیے۔

Top News

شی جن پھنگ کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل...

EU summit ends with mounting bills and unresolved divisions

Beijing (CGTN): The two-day European Union (EU) summit concluded...

Katie Zacharia out as White House press secretary: US media

BEIJING (CGTN): White House Press Secretary Katie Zacharia was...

China, Togo elevate relations to community with shared future for new era

Beijing (CGTN): Chinese President Xi Jinping and President of...

Taiwan leader’s speech exposes him as threat to peace: mainland defense spokesperson

Beijing (CGTN): Taiwan leader Lai Ching-te's recent speech has...

Local News

پشاورکے عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کے بغیر سفرکی تاریخ بڑھادی گئی

پشاور کے عمرہ  زائرین کے لیے ویکسینیشن کے بغیر ...

Related Articles

Popular Categories