چینی اور امریکی صدور کے درمیان بات چیت نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مثبت کردار ادا کیا، عالمی ماہرین

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے چین امریکہ تعلقات اور عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جس سے نہ صرف چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کے موضوعات کو وسیع کیا گیا بلکہ دنیا کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔

سینٹر فار چائنا اینڈ یونائیٹڈ سٹیٹس سٹڈیز کے سینئر فیلوسوربھ گپتا کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا دورہ امریکہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ امریکہ اور چین کو حریف کے بجائے شراکت دار بننا چاہیے۔ کوئنسی انسٹی ٹیوٹ فار گورننس کے سینئر فیلو ڈینس سائمن نے کہا کہ امریکہ اور چین دنیا کی دو بڑی معیشتیں ہیں اور وہ کسی ایسے عالمی مسئلے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کے بغیر بامعنی طور پر حل ہو سکے۔

سلووینیا کے سابق صدر دانیلو ترک نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ نے ایک ذمہ دار بڑے ملک کے تاثر کو ظاہر کیا اور وہ مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں مزید ٹھوس اور موثر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کی طرف سے پیش کیے جانے والے فارمولے کے منتظر ہیں۔ برازیل کے وزیر زراعت آندرے ڈی پاؤلا نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات پر اتفاق رائے کا حصول دنیا کو مستقبل کے حوالے سے مزید امید دے گا ۔

Top News

شی جن پھنگ کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل...

EU summit ends with mounting bills and unresolved divisions

Beijing (CGTN): The two-day European Union (EU) summit concluded...

Katie Zacharia out as White House press secretary: US media

BEIJING (CGTN): White House Press Secretary Katie Zacharia was...

China, Togo elevate relations to community with shared future for new era

Beijing (CGTN): Chinese President Xi Jinping and President of...

Taiwan leader’s speech exposes him as threat to peace: mainland defense spokesperson

Beijing (CGTN): Taiwan leader Lai Ching-te's recent speech has...

Local News

پشاورکے عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کے بغیر سفرکی تاریخ بڑھادی گئی

پشاور کے عمرہ  زائرین کے لیے ویکسینیشن کے بغیر ...

Related Articles

Popular Categories