چین کے چھانگ عہ 7 مشن کے خلائی جہاز اور راکٹ کی عمودی منتقلی کا مرحلہ مکمل

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، 19 اگست  کو چھانگ عہ 7   خلائی تحقیقاتی مشن اور لانگ مارچ۔5 وائی 14 کیریئر راکٹ نے چین کے وین چھانگ خلائی لانچ سینٹر کے ٹیکنیکل زون میں متعلقہ کام مکمل کر لیے۔ خلائی جہاز اور راکٹ پر مشتمل مجموعے کو عمودی حالت میں لانچ ایریا منتقل کر دیا گیا ہے۔چھانگ عہ 7 تحقیقاتی مشن اور لانگ مارچ۔5 وائی 14 راکٹ بالترتیب اپریل اور جولائی میں لانچ سینٹر پہنچے تھے، جہاں ان کی اسمبلی اور جانچ سمیت لانچ سے قبل کی تیاریاں مکمل کی گئیں۔

اس وقت لانچ سینٹر کی تنصیبات اور آلات اچھی حالت میں ہیں۔ آئندہ منصوبے کے مطابق لانچ سے قبل مختلف فنکشنل چیکس، مشترکہ ٹیسٹنگ اور ایندھن بھرنے سمیت دیگر کام کیے جائیں گے۔ لانچ کا منصوبہ مستقبل قریب میں حالات سازگار ہونے پر عمل میں لایا جائے گا۔

Top News

President Xi congratulates Hichilema on re-election as Zambian president

Beijing (CGTN): Chinese President Xi Jinping on Thursday congratulated...

اردن کے شاہ عبداللہ دوم بیجنگ پہنچ گئے

اردن  کے شاہ عبداللہ دوم دورۂ چین کے اگلے...

شین زو 21 کے خلائی عملے کے لیے اعزازات کا اعلان

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل...

ساتویں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم کا بیجنگ میں انعقاد

ساتواں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم 20 اگست کو بیجنگ...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories