چاؤ لہ جی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے 21 اگست کی صبح بیجنگ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔

چاؤ لہ جی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ اور شاہ عبداللہ دوم کی تزویراتی رہنمائی میں چین۔اردن تعلقات مسلسل گہرے اور مستحکم ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چین اردن کے ساتھ دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والی اہم مفاہمت کو رہنما اصول بناتے ہوئے روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، عملی تعاون مضبوط کرنے اور چین۔اردن تعلقات کی مسلسل صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس اردن کی قومی اسمبلی کے ساتھ دوستانہ روابط کو مزید گہرا کرنے، ترقی پذیر ممالک کے ارکانِ پارلیمنٹ فورم سمیت مختلف پلیٹ فارمز سے بھرپور استفادہ کرنے اور جمہوریت و قانون کی حکمرانی، عوامی فلاح و بہبود میں بہتری سمیت مختلف شعبوں میں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے، تاکہ چین۔اردن تزویراتی شراکت داری کے فروغ میں کردار ادا کیا جا سکے۔

شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ اردن عالمی حکمرانی میں چین کی اہم قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اردن چین کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنے، تجارت و معیشت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے اور مشترکہ خوش حالی و ترقی کے حصول کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Top News

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

چاؤ لہ جی کی السلواڈور کی قانون ساز اسمبلی کے صدر سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Related Articles

Popular Categories