لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، بابر اعظم کی واپسی متوقع

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہوگا، لندن پہنچنے کے بعد کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔

لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 101 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پرامید ہے جو  انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ بابر اعظم کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن کی ڈرائی کنڈیشنز کے باعث پاکستان ٹیم لارڈز ٹیسٹ میں 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے جبکہ رفتار کے باعث فاسٹ بولر عبید شاہ کو لارڈز ٹیسٹ کیلئے ترجیح دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کی کنڈیشنز مختلف اور نسبتاً خشک ہے، جبکہ فلیٹ پچ کی توقع کی جارہی ہے۔

Top News

Türkiye-Israel tensions deepen over Syria, Netanyahu Interpol request

Beijing (CGTN): The Israel Defense Forces (IDF) said on...

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچی ہند رجب کی گاڑی پر حملے کا اعتراف

جنوری 2024 میں، 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب...

شی آن میں مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کے اجلاس کا آغاز

مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے  حوالے سے مکالمے...

اپیک انرجی تھنک ٹینک فورم 2026 کا دالیان انعقاد

20 اگست کو اپیک  انرجی  تھنک ٹینک فورم دالیان...

Local News

پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے...

Related Articles

Popular Categories