پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کے لیے ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز ہوگی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایشلےنوفکی نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے، وہ وائٹ بال کرکٹ میں نیدرلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
ایشلے نوفکی کا نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہوا ہے، ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایشین گیمز آخری اسانئمنٹ ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس کے لیے پی سی بی نے باقائدہ اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق خواہشمند اُمیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔



