چین کی بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری میں 11.1 فیصد کا اضافہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تجارت، قومی محکمہ شماریات اور قومی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ نے مشترکہ طور پر 2025 میں چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کا شماریاتی بلیٹن جاری کیا۔

بلیٹن کے مطابق، 2025 میں، چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں سال بہ سال 11.1 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کا بیرونی سرمایہ کاری کا ذخیرہ 3.4 ٹریلین امریکی ڈالرتک پہنچ گیا، جو مسلسل نو سالوں سے دنیا کے تین بڑے سرمایہ کاروں میں شامل ہےاور عالمی سرمایہ کاری کا 7.4 فیصد حصہ بنتا ہے۔ 2025 میں چینی کاروباری اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک میں 46.05 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی، جو اسی سال چین کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا 21.6 فیصد ہے۔

2025 کے اختتام تک، چین نے 189 ممالک اور خطوں میں 58 ہزار کاروباری ادارے قائم کر لیے ہیں۔ اسی روز ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2026 کا ستمبر ایڈیشن جاری کیا۔ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں ترقی پذیر معیشتوں کی شرح نمو 2026 میں 5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ 2027 کے لیے شرح نمو کی پیش گوئی 5.1 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

Top News

چینی صدر امریکہ کے سرکاری دورے کے لیے بیجنگ سے روانہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ...

بیجنگ ثقافتی فورم 2026 کا افتتاح

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ثقافتی ورثے اور تہذیبوں کے باہمی...

چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ گئی، چینی وزارت تعلیم

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تعلیم کے متعلقہ...

نیپال کے لیے تیار کردہ ”ما زو“کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے مطابق،...

Local News

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ...

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے...

Related Articles

Popular Categories