نیپال کے لیے تیار کردہ ”ما زو“کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے مطابق، بائیس ستمبر کو نیپال کے لیے تیار کردہ چینی موسمیاتی اسمارٹ وارننگ سسٹم ”ما زو“ کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے کر دیا گیا ۔ ”ما زو“ کا یہ خصوصی ورژن مقامی جغرافیائی ماحول، آفات کی نوعیت ، بنیادی ڈھانچے اور ڈیٹا کی دستیابی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ صرف ابتدائی کلاؤڈ وارننگ آپریشنز کا پلیٹ فارم ہی نہیں ہے بلکہ نیپال کے لیے اسمارٹ موسمیاتی وارننگ کی صلاحیتوں کے اشتراک کا ایک اہم ذریعہ بھی بنے گا۔

اسی دن دوسرے چین-وسطی ایشیا موسمیاتی تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس میں، چین کی موسمیاتی انتظامیہ نے ”ما زو“ کے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے موسمیاتی اسمارٹ وارننگ پروگرام  پر عملدرآمد کا ایکشن پلان (2026–2027) بھی جاری کیا۔اطلاعات کے مطابق اس وقت ”ما زو“ 7 ممالک میں عملی طور پر نافذ ہو چکا ہے اور 50 سے زائد ممالک اسے کلاؤڈ پر آزما رہے ہیں۔ امید ہے کہ مستقبل قریب میں ”ما زو سسٹم “ کو نافذ کرنے والے ممالک کی تعداد 30 ہو جائے گی۔

Top News

چینی صدر امریکہ کے سرکاری دورے کے لیے بیجنگ سے روانہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ...

بیجنگ ثقافتی فورم 2026 کا افتتاح

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ثقافتی ورثے اور تہذیبوں کے باہمی...

چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ گئی، چینی وزارت تعلیم

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تعلیم کے متعلقہ...

چین کی بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری میں 11.1 فیصد کا اضافہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تجارت، قومی محکمہ...

Local News

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ...

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے...

Related Articles

Popular Categories